بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

انشااللہ عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے، محمود خان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ اللہ کی مدد اورعمران خان کی کوششوں سے چیلنجزمیں سرخرو ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہماری کارکردگی کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ڈاکٹرکی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا بیٹا بھی ڈاکٹر بنے، میں تو ڈاکٹرنہیں بن سکا پراللہ کے کرم سے آج عزت و احترام ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ وسیم اکرم نے کہا 23 سال سے ذیابیطیس کا مریض ہوں، جس طرح عمران خان وسیم اکرم کے کپتان تھے ویسے ہی ہمارے ہیں، کپتان عمران خان ہمیں بھی اسی طرح دوڑاتے رہتے ہیں۔

محمود خان نے مزید کہا کہ اللہ کی مدد اورعمران خان کی کوششوں سے چیلنجزمیں سرخرو ہوں گے، انشااللہ عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں میں کثیر درجاتی تدریس کے خاتمے کے لیے 65 ہزار اساتذہ شفاف طریقہ کار کے تحت میرٹ پر بھرتی کیے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے اور طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے محکمہ تعلیم جدید اور عملی تربیت فراہم کررہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں