بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

میرا خواب ہے کہ صوبے میں یکساں ترقی ہو، محمود خان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بشام شانگلہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شیروں کو پنجروں میں بند کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ مجھے بتائیں میٹر ریڈرز اور مالی اب کھرب پتی کیسے بن گئے، کرپٹ سیاست دانوں نے 30ہزار ارب روپے کا قرضہ چڑھا دیا۔

محمود خان نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی خارجہ پالیسی تباہ کر رکھی تھی، نوازشریف تو صرف آلو گوشت کی خارجہ پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی، کچھ لوگ اسلام اور دین کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، عمران خان نے عالمی طاقتوں کے سامنے اسلام کی آواز بلند کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ ہم کسی کو بے روزگار نہیں کر رہے، میرا خواب ہے کہ صوبے میں یکساں ترقی ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں صوبے کے پسماندہ علاقوں میں تیز تر ترقی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں