منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

باجوڑ میں زراعت کے پروگرام کا انعقاد قابل تحسین ہے، محمود خان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام کو مکمل کرنے کی توفیق دینے پراللہ کا شکر گزار ہوں، صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح باجوڑ بھی ترقی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب آدمی کی فلاح کو ترجیح دینی ہے، وزیراعظم نے مجھ سے کہا آپ کو وزیراعلیٰ بنایا ہے مایوس نہیں کرنا۔

محمود خان نے کہا کہ باجوڑ میں زراعت کے پروگرام کا انعقاد قابل تحسین ہے، قبائلی علاقوں کے دورے کرکے ان کے مسائل حل کرنے ہیں، صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح باجوڑ بھی ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کا انضمام بہت بڑا چیلنج تھا، فاٹا انضمام کو مکمل کرنے کی توفیق دینے پراللہ کا شکر گزار ہوں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے مزید کہا کہ میں لیڈر عمران خان کو جانتا ہوں، عمران خان کبھی بھی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

انشااللہ عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے، محمود خان

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ اللہ کی مدد اورعمران خان کی کوششوں سے چیلنجزمیں سرخرو ہوں گے، انشااللہ عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں