اشتہار

پاکستان پہنچنے والے اطالوی کروز شپ کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معاونِ خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ اطالوی کروز شپ کو داخلے کی اجازت نہ دینے کی خبر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا یہ شپ یہ صرف اسکریپ کیلئے استعمال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی محمود مولوی نے پاکستان پہنچنے والے اطالوی کروز شپ کو داخلے کی اجازت نہ دینے کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا کہ 1200کمروں کا پیسنجر جہاز اسکریپ کیلئے 2ارب روپے میں خریدا گیا، اس کے کنٹریکٹ میں واضح ہے کہ یہ صرف اسکریپ کیلئے استعمال ہوگا۔

- Advertisement -

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ میری ٹائم اور پورٹ کی جہازکو داخلے کی اجازت نہ دینے کی خبر بلاجواز ہے، میری ٹائم کی اس معاملے پرواضح پالیسی ہے، جوچاہے فیری پاکستان لاسکتےہیں ہم نے 10 سال کا انکم ٹیکس معاف کیا ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پی این ایس سی کو باہمی اشتراک کیساتھ کام کرنے کی بھی اجازت دی گئی ، دنیا بھر سے جہاز گڈانی اسکریپ کے لیے جاتے ہیں، وفاقی وزیرعلی زیدی سمیت دیگر کو یہ کہنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جسے کروز شپ لانا ہے وہ کراچی تا گوادر پھر دبئی لے جائے، حکومت پاکستان اور میری ٹائم کا مکمل تعاون حاصل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں