لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمود الرشید کو طبیعت بگڑنے پر جیل ست سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما کو پیٹ میں درد کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا ٹیسٹ اور سی ٹی اسکین کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر یاسین رفیع کل صبح محمود الرشید کے اپینڈکس کا آپریشن کریں گے۔
یاد رہے کہ فروری میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو گاڑیاں اور تھانہ شادمان جلانے کے مقدمات میں یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فردِ جرم عائد کی تھی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہ شہادت کیلیے طلب کرتے ہوئے مقدمے کا ٹرائل جیل میں کرنے کا حکم دیا تھا۔ تھانہ سرور روڈ میں یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری و دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔