جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

محمود خلیل کی گرفتاری پر مظاہرین کا ٹرمپ ٹاور کی لابی پر قبضہ، 100 کے قریب مظاہرین گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم محمود خلیل کی گرفتاری پر مظاہرین نے ٹرمپ ٹاور پر قبضہ کرکے دھرنا دے دیا تاہم پولیس نے سو کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم محمود خلیل کی گرفتاری پر مظاہرین نے ٹرمپ ٹاور میں گھس کر احتجاج کیا۔

نیویارک سٹی میں درجنوں مظاہرین نے ٹرمپ ٹاور کی لابی پر قابض ہوکر دھرنا دے دیا، اس موقع پر مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

طالب علم محمود خلیل کی رہائی کیلئے مظاہرین زبردست نعرے بازی کرتے رہے تاہم پولیس نے کارروائی کرکے سو کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا

۔ گزشتہ روز فلسطینی طالب علم محمود خلیل کے خلاف مقدمے کی سماعت پر بھی مظاہرین نے عدالت کے باہر احتجاج کیا تھا۔۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ کیخلاف کولمبیا یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج کی قیادت کرنے والے ایک فلسطینی طالب علم محمود خلیل کو امریکہ میں گرفتاری کے بعد ملک بدری کا سامنا ہے۔

ان کی گرفتاری کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی، غزہ میں جنگ کے خلاف کیمپس میں ہونے والے احتجاج میں حصہ لینے والوں کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔

30سالہ محمود خلیل امریکہ میں قانونی طور پر مستقل رہائش پذیر ہیں، منگل کو وفاقی عدالت نے ان کی ملک بدری عارضی طور پر روک دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں