پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ ڈراموں میں واپس آرہی ہیں۔ حال ہی میں ان کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تصاویر منظر عام پر آئیں۔
رومانوی کہانی پر مشتمل ان کے ڈرامے ’خوبصورت‘ کا ٹیزر چند روز قبل ہی جاری کیا گیا ہے۔ ڈرامے میں ان کے ساتھ اظفر رحمٰن اور زرنش خان بھی شامل ہیں۔ اداکار فیصل رحمٰن بھی اہم کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
حال ہی میں جاری کی گئی تصویر میں ماہ نور بلوچ ہمیشہ کی طرح جوان اور خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
پس منظر میں دکھائی دینے والے مناظر سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ کسی پہاڑی مقام پر جاری ہے۔