اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

اداکارہ ماہ نور بلوچ کی واپسی، نئی تصاویر نے مداحوں کو پھر حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اداکارہ ماہ نور بلوچ کی دو سال بعد ٹی وی پر واپسی ہورہی ہے ، ٹیلی فلم کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تصاویر منظر عام پر آگئیں، ٹیلی فلم رواں سال عید الاضحی پر دکھائی جائےگی۔

تٍفصیلات کے مطابق معروف اور خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے دو سال بعد چھوٹی سکرین پر واپسی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، پاکستان میں حسن کی ملکہ کہلائی جانےوالی ماہ نور بلوچ کا خوبصورتی میں کوئی ثانی نہیں۔

- Advertisement -

لاجواب اداکاری اور سدا بہار شخصیت کی وجہ سے پہچانی جانے والی ماہ نور بلوچ کے مداح آج بھی ان کے ڈراموں کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں تاہم دو سال سے پردہ سے غائب رہنے کے بعد ایک بار پھر اداکارہ نے چھوٹی اسکرین پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیلی فلم کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تصاویر منظر عام پر آگئیں، تصویر میں ماہ نور بلوچ ہمیشہ کی طرح جوان اور خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

49 سالہ اداکارہ رومانوی اور کامیڈی سے بھرپور ٹیلی فلم ’ اپنی اپنی لوسٹوری‘ میں معروف اداکارہ اعجاز اسلم کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جبکہ ان کے ہمراہ اظفر رحمان ، صدف کنول اور ایاز سومرو بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ کاشف سلیم کی ہدایت کاری میں بننے والی ماہ نور بلوچ ٹیلی فلم ’ اپنی اپنی لو سٹوری‘ رواں سال عید الاضحی پر دکھائی جائےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں