کراچی: پاکستان کی نمبر ون بیڈمنٹن پلیئر اولمپئن ماحور شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ماحور شہزاد اور میجر فیضان کی شادی کی تقریب کا انعقاد کراچی میں کیا گیا جس میں قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
اولمپیئن ماحور نے دلہے میجر فیضان کے ساتھ ڈانس بھی کیا جس سے تقریب کو چار چاند لگ گئے۔
قومی بیڈمنٹن کھلاڑی شادی کے بعد بھی کھیل جاری رکھیں گی۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ ماحور شہزاد نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئی تھیں۔
ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ شادی کی وجہ سے بیڈمنٹن سے بریک لے رہی ہوں، ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے بعد بھی کھیل جاری رکھوں گی۔