اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

ماہرہ خان کا ناقدین کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی اداکاری کو ہدف تنقید بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ماہرہ خان اپنے کام کے حوالے مسلسل جدوجہد کررہی ہیں اور خود کو ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہے، اس کے باوجود انہیں ہدف تنقید بنایا جاتا ہے۔

اس حوالے اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ جب میرے اوپر کوئی بات آتی ہے تو سب میرے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑجاتے ہیں، کبھی کبھی میں خاموشی اختیار کرتی ہوں مگر اس کے باوجود مجھے میرے کام کے مطابق پذیرائی نہیں ملتی۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ صحافی بھی مجھ بات کرنے کے دوران تعریف کرتے ہیں تو بہت محتاط انداز اختیار کرتے ہیں حالانکہ میں اپنے کرداروں پر اداکاری پر بہت محنت کرتی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں