ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

ماہ رنگ بلوچ دہشت گردوں کی پراکسی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ دہشت گردوں کی پراکسی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سیکریٹری داخلہ آفتاب درانی کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ماہ رنگ بلوچ اور بی وائی سی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرے، جعفر ایکسپریس حملے کے بعد ماہ رنگ نے دہشت گردوں کی لاشیں مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بی وائی سی باہر نکلتی ہے تو ان کے ساتھ 25 لوگ بھی نہیں ہوتے کیونکہ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ وہ بچوں کو مار رہے ہیں سیویلینز کو شہید کررہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عوام اور ہمیں کلیئر ہے کہ یہ بلوچوں کی جنگ نہیں یہ ہندوستان کی پراکسیاں ہیں جو دہشت گردی کررہی ہیں اور معصوم بچوں کو قتل کررہے ہیں، بلوچ ہمارے بھائی اور دل کا ٹکڑا ہیں، احساس محرومی کا کھوکھلا نعرہ لگایا جاتا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے نظریہ بھارت کی اجارہ داری کی خواہش ہے، پاکستان نے دہشت گردوں کے لیے زمین تنگ کرنا شروع کردی، اس سال بلوچستان میں 200 دہشت گرد ہلاک کیے۔

یہ پڑھیں: فتنہ الہندوستان کا تعلق بلوچستان سے نہیں صرف بھارت سے ہے، ترجمان پاک فوج

انہوں نے مزید بتایا کہ 9مئی کی رات2بجے 10مئی کوفتنہ الہندوستان نےبلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں کیں، ہم  نے اس رات 5دہشتگردمارے ہیں ، یہ وہ وقت ہے جب ہندوستان  نے پاکستان اپنے ڈرون بھیجے تھے، ڈی جی فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا بھارت سےگٹھ جوڑ دنیا کو نظر آرہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 6 اکتوبر 2024 کو کراچی میں چائنیز پر حملہ ہوتا ہے، انڈین سوشل میڈیا را کے ہینڈلرز پہلے سے ہی آگاہ کردیتے ہیں، جیسے ہی جعفر ایکسپریس ہوتا ہے، اس سے پہلے ہی وہ آگاہ کر دیتے ہیں ، صبح 7 بجکر 58 منٹ پر خضدار واقع ہوتا ہے، اس کے فوری بعد ہی انڈین میڈیا پر خوشیاں شروع ہوجاتی ہیں، دنیا کا کون سا ملک ہے جو دہشت گردوں کے حملوں پرخوشی مناتا ہے، تاریخ میں ایسا کوئی ملک یا میڈیا نہیں ملتا جو بچوں کی شہادت پرخوشی منائے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ کیا کالعدم بی ایل اے کی دھمکیوں سے ہم ڈرجائیں گے، فتنہ الہندوستان کا بلوچیت یا پاکستانیت سے تعلق نہیں، پوری دنیا دیکھ رہی بھارت خطے میں دہشت گردی کررہا ہے، اپنی دہشت گردی چھپنے کیلئے پاکستان پر الزام لگا کر ڈرامہ کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں