تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

امارات میں پاکستانی پر قسمت مہربان، ڈرائیور سے ارب پتی بننے تک کا سفر!

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ڈرائیور جنید رانا کے دن پھر گئے، لاٹری میں انعام کیلئے نام نکل آنے پر وہ راتوں رات ارب پتی بن گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امارات میں انعامی رقم کے لیے براہ راست قرعہ اندازی ہوئی جس میں جنید رانا کا نام آیا اس طرح وہ 50 ملین درہم جیت گیا، خوش قسمت شہری نے بالکل آخری وقت میں لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا۔

رپورٹ میں بتایا کہ پچاس ملین درہم جیتنے والا پاکستانی ڈرائیور ماہانہ صرف 6 ہزار روپے کماتا تھا لیکن قسمت اس پر مہربان ہوگئی۔ جنید 4 سالہ بیٹی اور دو سالہ بیٹے کا باپ ہے۔

ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اسے توقع نہیں تھی کہ وہ اتنی بڑی رقم جیت پائے گا، انعام جیتنے سے قبل بیوی سے بات ہوئی تھی جو پاکستان میں ہے، اسے کہا تھا کہ میرے لیے دعا کرنا، شاید اس کی دعا قبول ہوگئی۔

جنید رانا نے بتایا کہ میں تیسرے بچے کا بھی باپ بننے والا ہوں اور بیٹی ہوئی تو اس کا نام دعا ہی رکھوں گا۔

پاکستانی سے پوچھا گیا کہ وہ انعام کا کیا کریں گے جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ اور اس کے بڑے بھائی لاکھوں روپے کے مقروض ہیں، پہلی فرصت میں قرض کی ادائیگی کروں گا، بعد ازاں گھر اور گاڑی خریدے کا ارادہ ہے۔

Comments

- Advertisement -