بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

’میں اس دنیا سے نکل جاؤں گا‘ بچے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر بچے ہوم ورک کرنے سے اکتا جاتے ہیں اور اس دوران والدین کو تنگ بھی کرتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں کمسن بچہ ہوم ورک کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کررہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ اپنی والدہ سے کہہ رہا ہے کہ ’ممی میں پریشان ہورہا ہوں، میں دنیا میں کیوں آیا ہوں میں اس دنیا سے نکل جاؤں گا۔‘

- Advertisement -

والدہ بچے سے پوچھتی ہیں کہ کیوں دنیا سے نکل جاؤ گے؟‘

اس پر معصوم بچہ کہتا ہے کہ ’میرا دنیا میں دل نہیں لگتا کیوں کہ آپ گندی ہو۔‘

دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں حیران ہوں کہ اس بچے نے ایسی باتیں کیسے سیکھ لیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بیٹا موڈ بناؤ اور ہوم ورک مکمل کرو۔‘

ایک خاتون صارف نے مسکرانے کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ ’بیٹا میں بھی اس دنیا سے نکل جاؤں گی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں