تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ایک سالہ بچی پر تشدد کرنیوالی ملازمہ کو بڑی سزا مل گئی

متحدہ عرب امارات میں عدالت نے ایک سالہ بچی پر تشدد کا الزام ثابت ہونے پر ملازمہ کو ایک ماہ قید اور ملک سے بیدخل کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ دبئی کی ایک عدالت نے سنایا۔ عدالت میں متاثرہ بچی کے والد نے ملازمہ پر تشدد کے ثبوت کے طور پر سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج پیش کی۔ شواہد دیکھنے کے بعد عدالت نے فیصلہ دیا کہ ملزمہ ملازمہ کو ایک ماہ قید کی سزا بھگتنے کے بعد ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔

اس سے قبل پلک پراسیکیوشن نے ملازمہ کو تشدد کے الزام میں عدالت کے حوالے کرکے ملازمہ کو وفاقی قانون 2016 کے تحت کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ بچی کے والد نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملازمہ نے دو مرتبہ بچی کے سر پر پوری قوت کے ساتھ مکے مارے اور انہوں نے ملزمہ کو سی سی کیمروں کے ذریعے اپنی بیٹی پر تشدد کرتے دیکھا ہے۔

دوسری جانب ملازمہ نے عدالت میں اپنے اوپر لگنے والے تشدد کے الزام سے انکار کیا۔ اس نے کہا کہ اس نے بچی پر کوئی تشدد نہیں کیا بلکہ وہ اسے اپنی گود میں لٹا کر اس کے بازو کو تھپتھپا رہی تھی اور اسے سلانے کے لیے اس کے بالوں سے کھیل رہی تھی۔

Comments

- Advertisement -