جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

سکھر، ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: سندھ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ذوالفقار چانڈیو کو بلوچستان سے کشمور منتقل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے دباؤ پر ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، پولیس کے مطابق ملزم ذوالفقار چانڈیو کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دادو کی تحصیل میہڑ میں مبینہ طور پر17جنوری 2018 کو فائرنگ کرکے ام رباب کے والد، دادا اور چچا کو قتل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کے دو ایم پی ایز نے والد، دادا اور چچا کو قتل کیا، ام رباب

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار ایک صبح جب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے لیے پہنچے تھے تو ام رباب نے ان کی گاڑی کا راستہ روکنے کی کوشش کی تھی جب کہ اس کے بعد ان کی سندھ ہائی کورٹ کے باہر ننگے پیر سماعت پر آنے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

گزشتہ ماہ 12اکتوبر کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے تھےکہ پولیس کے بڑے بڑے افسر ملزمان کے سامنے بے بس ہیں۔

چیف جسٹس نے مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھےکہ کیا ملزمان پولیس اور ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟ کیا حیدرآباد پولیس کی ساری نفری بیکار ہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں