تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مرکزی تقریب

جنرل ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہدا پر یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مرکزی تقریب ہوئی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج یوم تکریم شہدا منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مرکزی تقریب ہوئی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جب کہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اس موقع پر شہدا کے بلند درجات اور ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے دعا کرائی گئی جب کہ شہدائے پاکستان کو سلامی بھی پیش کی گئی۔

سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، آئی جی آئی جی اسلام آباد، ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس، شہدا کے اہلخانہ اور اسکول کے طلبہ وطالبات نے بھی یادگار شہدا پر پھول رکھے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسکول کے بچوں اور شہدا کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہدا کے بچوں کے سروں پر دست شفقت رکھا اور ان سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

جنرل عاصم  منیر نے کہا کہ شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔ پاک فوج شہدا کے تمام بچوں کی وارث ہے اور ہمیشہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

 علاوہ ازیں نیول ہیڈ کوارٹر میں بھی یادگار شہدا پر یوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تھے۔ انہوں نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

ایئر ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہدا پر یوم تکریم شہدا پاکستان کی تقریب ہوئی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے یوم تکریم شہدا کے موقع پر کینٹ میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور درجات کی بلندی کیلیے دعا کی۔

محسن نقوی نے شہدا کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور انکے بلند حوصلے کو سراہا۔

اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں یوم تکریم شہدا کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئیں، ریلیاں نکالی گئیں جس میں شرکا نے پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Comments

- Advertisement -