اداکار ہمایوں سعید اور سجل علی کے ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل ’شیر‘ اور ’پرورش‘ کی کامیابی کے ساتھ ساتھ ناظرین کے لیے ایک اور ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ جلد نشر کرنے جارہا ہے جس کا ٹیزر ریلیر کردیا گیا ہے۔
میں منٹو نہیں ہوں کی کہانی میرے پاس تم ہو کے رائٹر خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے اور پیارے افضل اور فلم لو گرو کے ہدایت کار ندیم بیگ نے اس کی ڈائریکشن دی ہے۔
مداح ہمایوں سعید اور سجل علی کو اسکرین پر ساتھ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں، یوٹیوب پر ٹیزر کے ریلیز ہوتے ہی ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں
تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ سجل علی بھی ڈراموں میں چیلنجنگ کردار ادا کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں متعدد ہٹ ڈاموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
اداکارہ صنم سعید بھی ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہیں جو اس سے قبل ’دام‘ اور ’شک‘ میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔
ڈرامے کی معاون کاسٹ میں سلمان شاہد، صبا فیصل، اذان سمیع خان، بابر علی، نمیر خان، حاجرہ یامین، آصف رضا میر ودیگر شامل ہیں۔
ندیم بیگ اور خلیل الرحمان قمر کے اس شاہکار میں ناظرین کو منفرد کہانی دیکھنے کو ملے گی۔اے آر وائی ڈیجیٹل پر ’میں منٹوں نہیں ہوں‘ کی پہلی قسط جولائی میں نشر کی جائے گی۔