اشتہار

لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے ڈیڑھ سال کے لیے بند

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے مرمت کے لیے ڈیڑھ سال کے لیے بند کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے کو مرمت کے لیے ڈیڑھ سال تک بند رکھا جائے گا، ایئرپورٹ کے سیکنڈری رن وے 36 ایل کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے مرکزی رن وے کی مرمت کے لیے اجازت طلب کی تھی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مرکزی رن وے کی مرمت کی اجازت دے دی۔

- Advertisement -

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ مرکزی رن وے کو مرمت کے لیے ڈیڑھ سال کے لیے بند رکھا جائے گا، ایئرپورٹ پر لانگ رینج اور وزنی طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسافروں کی تعداد اور فیول کی مقدار کم کریں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹم کے تحت لاہور ایئرپورٹ کے سیکنڈری رن وے کو استعمال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور ایئرپورٹ کو مرمت کے لیے دو ماہ کے لیے بند کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں