جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

مائرہ خان کا غنا علی سے ’انٹرنیٹ ڈیوائس‘ کے لیے لڑائی کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکارہ مائرہ خان نے اداکارہ غنا علی کے ساتھ لڑائی میں ہاتھا پائی کا اعتراف کیا ہے۔

اداکارہ مائرہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور شوبز سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

مائرہ خان نے جاپان میں ایک پروجیکٹ کے دوران غنا علی سے لڑائی کا اعتراف بھی کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم جاپان میں پہاڑوں پر شوٹنگ کرنے گئے اس جگہ پر وائی فائی سگنل کا مسئلہ تھا اور ہمارے پاس ڈیوائس بھی ایک ہی تھی۔

اداکارہ کے مطابق انٹرنیٹ ڈیوائس کو لے کر ہم دونوں میں لڑائی ہوگئی اور ایک دوسرے سے ڈیونس چھین رہے تھے۔

مائرہ خان کے مطابق ہماری ہاتھا پائی بھی ہوئی تو پھر ہم دونوں نے ہی رونا شروع کردیا تھا پھر میری والدہ نے مداخلت کی اور صلح کروائی۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے طے کیا کہ ہم دونوں ایک رات وائی فائی ڈیوائس کا استعمال کرلیں گے۔

اداکارہ کے مطابق لڑائی کی بات پرانی ہوگئی ہے اور اب میں اور اداکارہ غنا علی بہت اچھے دوست بن گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں