لاہور: مائرہ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، عدالت نے مرکزی ملزم کے بھائی طاہر جدون کی ضمانت منظور کرلی،ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں مائرہ قتل کیس میں مرکزی ملزم کےبھائی طاہرجدون کی درخواست ضمانت پر درخواست ہوئی ، وکیل ملزم نے کہا کہ ملزم کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں ، عدالت ضمانت منظور کرے۔
جس پر عدالت نےمرکزی ملزم کےبھائی طاہرجدون کی ضمانت منظورکرلی ، ایڈیشنل سیشن جج نعیم سلیم نےدرخواست ضمانت بعدازگرفتاری 5،5 لاکھ کے2 مچلکوں کےعوض منظور کی۔
ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
واضح رہے کہ تین مئی کو لاہور کے علاقے ڈيفنس میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری 26 سالہ لڑکی مائرہ ذوالفقار اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھی، پولیس نے لڑکی کے قتل کے شبے میں دو نامزد ملزمان سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
بعد ازاں مائرہ قتل کیس میں نامزد ملزم ظاہر جدون نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کیا تھا ، ملزم نے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ مائرہ نشے میں تھی تو اس سے جھگڑا ہوا ، میں نے خود مائرہ کو 3مئی کی صبح قتل کیا، اقراکوعلم تھا، ظاہر جدون مقتولہ ماہرہ کا عرصہ دراز سے دوست تھا