کوئٹہ: پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچلنے والے رکن بلوچستان اسمبلی کو تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول دیا جانے لگا، کمرہ ٹھنڈا کرنے کے لیے روم کولر لگادیا گیا، مشروبات بھی پیش کیے گئے۔
یہ پڑھیں: رکن بلوچستان اسمبلی کی گاڑی نے ٹریفک اہلکار کو کچل دیا
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار کو کچلنے کے الزام میں گرفتار رکن اسمبلی مجید اچکزئی کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے، ان کا کمرہ ٹھنڈا رکھنے کےلیے روم ایئر کولر لگادیا گیا ہے(دیکھیں تصویر) اور انہیں مشروبات بھی پیش کیے جارہے ہیں۔
قبل ازیں پولیس اہلکار کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انہیں گرفتار کرکے جب شاہانہ عدالت میں پیش کیا گیا تو وہاں بھی ان کا رویہ دیکھا جاسکتا تھا، پولیس موبائل سے اترتے ہی انہوں ںے میڈیا کو بے شرم اور بے غیرت کے خطابات سے نوازا اور کہا کہ میڈیا کو میری فوٹیج مل گئی انہیں کوئٹہ دھماکے کی فوٹیج نہیں ملی؟
صحافیوں سے بدتمیزی کرتے وقت کی ویڈیو
اس وقت بھی وہ آرام سے موبائل فون پر باتیں کرتے رہے، ہتھکڑیاں تک نہ لگائیں گئیں اور پولیس والے مودب انداز میں ان کے آگے پیچھے گھومتے رہے تھے۔
خبر پڑھیں: پولیس اہلکارکوکچلنے والے ایم پی اے مجید اچکزئی کی صحافیوں سے بد تمیزی
اب یہ نئی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں روم ایئر کولر کے ذریعے ان کا کمرہ ٹھنڈا کیا جارہا ہے۔
مجید اچکزئی دو اہم شخصیات کے کزن
خیال رہے کہ رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی صوبے کی دو اہم شخصیات کے کزن ہیں۔
مقتول کے اہل خانہ پر صلح کے لیے دباؤ
اطلاعات ہیں کہ مقتول کانسٹیبل کے اہل خانہ پر بااثر ملزم سے صلح کےلیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، مقتول کی بیٹی نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو سخت سزا دی جائے، ہم ملزم کو مرتے دم تک کسی بھی صورت معاف نہیں کریں گے۔
پولیس اہل کار کو کچلنے کی ویڈیو
خیال رہے کہ مجید اچکزئی پر پولیس اہلکار کو گاڑی کے ذریعے کچلنے کا الزام ہے جس پر مقامی عدالت نے مجید اچکزئی کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہوا ہے۔