اشتہار

ففٹی ففٹی فیم اداکار ماجد جہانگیر بھی اس دنیا سے رخصت ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ففٹی ففٹی فیم اداکار ماجد جہانگیر بھی اس دنیا سے رخصت ہوگئے، وہ لاہور کے بحریہ آرچرڈ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق ففٹی ففٹی فیم اداکارماجدجہانگیرلاہورمیں انتقال کرگئے ، ماجد جہانگیر کے بیٹے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔

اداکار کے بیٹے فہد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ قبل ان کی ریڑھ کی ہڈی فریکچر ہوگئی تھی اور وہ بحریہ آرچرڈ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

- Advertisement -

مرحوم فنکار کی میت آج کراچی لائی جائے اور سپرد خاک کیا جائے گا۔

خیال رہے ماجد جہانگیراوراسمٰعیل تارا کی جوڑی نے برسوں ٹیلی ویژن کے ناظرین کو اپنے طنز و مزاح سے ہنساتے رہے۔

جہانگیر کو ففٹی ففٹی میں ان کی یادگار کارکردگی پر پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) کے لیے 22 سال کام کیا اور چار فلموں میں اداکاری کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں