پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے ، ایک سے زائد عہدوں پر تعینات افسران بھی رد و بدل کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی کے بعد بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ،جی ایم کمرشل کے دفاتر کراچی منتقل کئے جائیں گے، مستقل ڈی جی نہ ہونے دفاتر اسلام آباد منتقل کیےگئے تھے، ایک سے زائد عہدوں پر تعینات افسران بھی رد و بدل کیے جائیں گے۔

بڑے ایئرپورٹس پر سینئر اور تجربہ کار ایئرپورٹ منیجر کی تعیناتی بھی زیر غور آئی ، اہم عہدوں پر تعینات جونیئر افسران کو واپس ان کےعہدوں پربھیج دیا جائے گا۔

ردو بدل ڈی جی سی اے اے کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کیا جائے گا۔

گذشتہ روز فلائٹ لیفٹینیٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضی کو ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے اے) تعینات کیا گیا تھا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خاقان مرتضی کی بطور ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔

خاقان مرتضی ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی تعیناتی فوری طور سے نافذ العمل اورتاحکم ثانی ہو گی۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے ڈی جی سول ایوایشن کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے خاقان مرتضی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں