جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

رواں ہفتے نیب لاہور میں بڑی پیشیاں، انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور میں آئندہ ہفتے بڑی پیشیاں ہیں جس کے لیے انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے، جبکہ مریم نواز کل نیب دفترمیں پیش ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور میں سیکیورٹی اور کرونا ایس او پیز کے تحت انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز کل نیب دفتر میں پیش ہوں گی۔ نیب مریم نواز کےخلاف راے ونڈ میں 200 ایکڑ کی خریداری سے متعلق تحقیقات کررہا ہے۔

اس کے علاوہ 12 اگست کو وزیر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نیب میں پیش ہوں گے۔

- Advertisement -

نیب عثمان بزادر کے خلاف نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کرنے پر تحقيقات کررہا ہے۔ ہوٹل کو لائسنس جاری کرانے کے لیے 5کروڑرشوت وصولی کا الزام ہے۔

ادھر نیب نے 13 اگست کو تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کرامت کھوکھر کو طلب کررکھا ہے۔ نیب ملک کرامت کھوکھر کے خلاف شکایات موصول ہونے پر تحقیقات کر رہا ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں تمام تر تیاریاں مکمل ہوجائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں