قدرت نے وطن عزیز پاکستان کو خوبصورت آبشاروں، وسیع و عریض صحرا، زرخیز زمین اور بلند و بالا پہاڑوں سے نوازا ہے، اس کا ہر گوشہ قدرت کا حسین شاہکار اور خوبصورتی کا ایک نمونہ ہے۔
پاکستان کی اس خوبصورتی کو اجاگر کرنے کیلئے محب وطن پاکستانی میاں بیوی نے دو سال قبل اپنے مشن کا آغاز کیا اور ان مقامات کو متعارف کرایا جس سے عام طور بہت کم لوگ واقف ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر عزیز بھٹی کی پوتی ایمان عزیز بھٹی اور ان کے شوہر یونس چوہدری نے شرکت کی اور اپنے مشن سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔
یونس چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا شوق ہے کہ ہم پاکستان کی خوبصورتی کو اجاگر کریں اس مقصد کیلئے ہم دونوں مل کر یہاں کی مشکل ترین پہاڑ کی چوٹیوں کو متعارف کراتے ہیں۔
ایمان بھٹی نے بتایا کہ میری پیدائش پر ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ میں کبھی چل نہیں پاؤں گی لیکن اللہ کے کرم سے امریکا میں میرا علاج ہوا اور آّج یہ عالم ہے کہ میں پہاڑوں کی چوٹیاں بھی سر کرلیتی ہوں۔
View this post on Instagram