پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

سعودی بینکوں پر بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے بینکوں پر سماجی رابطوں کی ایک معروف سوشل میڈیا ایپلیکیشن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سینٹرل بینک (SAMA) نے تمام مقامی بینکوں کو باہمی رابطوں کی ایک مقبول سوشل میڈیا ایپلیکیشن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اور بینک عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کے ساتھ رابطے کے لیے واٹس ایپ اور دیگر انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشنز کا استعمال بند کر دیں۔

رپورٹ کے مطابق سینٹرل بینک نے ان ایپس کو غیر محفوظ اور ناقابل اعتماد قرار دیا بینکوں کو اس کے متبادل اور محفوظ مواصلاتی ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی سینٹرل بینک نے تجویز دی ہے کہ بینک لائیو چیٹ، چیٹ بوٹ یا اپنی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن میں محفوظ انسٹنٹ میسجنگ سروسز فراہم کریں۔ اس کے ساتھ ہی صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔

دوسری جانب سعودی بینکوں نے بھی عوام کو متنبہ کیا ہے کہ دھوکے باز سوشل میڈیا پر جعلی خیراتی اداروں یا معروف شخصیات کے نام پر مالی امداد کا جھانسہ دے کر لوٹ رہے ہیں۔ عوام ایسے کسی بھی پیغام کے جھانسے میں نہ آئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں