اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، ڈی ایس پی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سی ٹی ڈی کے شعبہ انویسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ انویسٹی گیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق ملزم عبد الواحد کو گلستان جوہرکے شاپنگ مال سے گرفتار کیا گیا، ملزم پر دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

- Advertisement -

چوہدری صفدر نے بتایا کہ ملزم نے 20 اگست کو ساتھیوں سے مل کر ایک شخص کو اغوا کیا تھا، 23 اگست کو ایس ایس پی کشمور کی ٹیم نے مغویوں کو بازیاب کرایا۔

سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق مغوی کی بازیابی کے لیے ڈی ایس پی کی قیادت میں پولیس کچے میں گئی تھی، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔

چوہدری صفدر نے بتایا کہ ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔ ملزم عبد الواحد گرفتاری کے خوف سے کراچی بھاگ آیا تھا۔

شکارپور: ڈاکوؤں سے مقابلہ ڈی ایس پی فائرنگ سے جاں بحق

یاد رہے کہ رواں سال 20 اگست کو ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا، آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں