لاہور: پنجاب میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولنگر ہارون آباد بائی پاس سے سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گردوں میں عمران، عابد سہیل اور رضا شامل ہیں، ملزمان سے 7 ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز، بال بیرنگز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گردوں نے بہاولنگر میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا، ملزمان سے 2 تھیلوں میں 869 اور 613 گرام دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جھنگ روڈ بائی پاس کے قریب سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔
کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سے 2دستی بم، بارودی سامان اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوئے، ساہیوال کا رہائشی خالدضیا لشکرجھنگوی سے تعلق رکھتا ہے، خالدضیا بڑی کارروائی کے لیے یہاں آیا تھا۔