اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے متاثرہ خاندانوں کو بڑا ریلیف دے دیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے روٹ پرمٹ پرجرمانہ 100 فیصد معاف کر دیا ہے۔ روٹ پرمٹ فیس پرجرمانےکی معافی اپریل سےجون کی سہ ماہی کیلئے ہوگی۔

وزیرٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ کا کہنا ہے کہ موٹروہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پر بھی جرمانہ معاف کردیاگیا، موٹروہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پر100فیصدجرمانہ معاف کیاگیا ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نےٹرانسپورٹرز کو ریلیف کیلئے معاملہ کابینہ میں اٹھایا تھا اور سندھ کابینہ کی منظوری کےبعد محکمہ ٹرانسپورٹ نےجرمانہ معافی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا پابندیوں کے باعث انٹرا سٹی بسیں اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو بند رکھا گیا تھا، ٹرانپسورٹ کی بندش سے اس شعبے سے وابستہ افراد مالی مشکلات کا شکار تھے اور انہوں نے حکومت سے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں