اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی تیسری خوراک سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کوروناویکسین کی تیسری خوراک لگانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔

ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر العبد العالی کے مطابق کوروناویکسین کی تیسری خوراک جلدفراہم کی جائےگی، ‏‏60 سال یا اس سے زائدعمر کے افراد کو تیسری خوراک دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تیسری خوراک دوسری خوراک کے 8 ماہ بعد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بوسٹر ڈوز کے ‏حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ مملکت میں گردوں کے مریضوں اور اعضا کی پیوندکاری کروانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگانا ‏شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ وہ افراد جو کورونا میں مبتلا ہیں وہ صحت یاب ہونے کے فوری بعد پہلی فرصت میں ‏ویکسین حاصل کر لیں۔

واضح رہے کہ مملکت کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اب تک 41 ملین کورونا ویکسین کی پہلی اور 18 ملین ‏سے زائد دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں