تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارتی ویرینٹ کا پھیلاؤ، دوبارہ پابندیاں، مارکیٹس اور تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق بڑے فیصلے

کراچی: ملک میں بھارتی کورونا قسم ‘ڈیلٹا’ کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے دوبارہ پابندیوں کا فیصلہ کرلیا، پیر سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے جبکہ دیگر کاروباری امور سے متعلق بھی قوائد وضوابط تبدیل کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے تعلیمی ادارے بند کردیے جائیں گے تاہم صوبے بھر میں امتحانات اپنے شیڈول کے تحت ہوں گے، پیر سے شاپنگ مالز اور مارکیٹس شام 6بجے بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ اور اتوار کو شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔

صوبے میں کریانہ، بیکری اور فارمیسی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ حکومت نے پیر سے شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریسٹورنٹس پر انڈور اور آؤٹ ڈور بند ہوگا تاہم ٹیک اووے کی اجازت ہوگی، سندھ میں پیر سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

کورونا کی چوتھی لہر، حکومت نے خبردار کردیا!

پابندیوں سے متعلق ترجمان نے مزید کہا کہ سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف کی اجازت ہوگی، تمام فیصلوں پر پیر سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -