راولپنڈی : میجرجنرل بابرافتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیا گیا جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں بڑے عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے ہیں، میجرجنرل آصف غفور کو عہدے سے ہٹا کر میجر جنرل بابرافتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیا جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ مقرر کیا گیا۔
بعد ازاں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا اپنے دور میں جن کے ساتھ منسلک رہا، ان تمام لوگوں کا شکریہ، میڈیا کا خصوصی طورپر شکریہ اداکرتا ہوں، پاکستانیوں کے پیار، تعاون کاجتنا شکریہ کروں کم ہے، نئے ڈی جی آئی ایس پی آرکی کامیابی کیلئے دعا گو ہو۔
Alhamdulillah.
Thanks to everyone I have remained associated with during the tenure. My very special thanks to Media all across. Can’t thank enough fellow Pakistanis for their love and support.
Best wishes to new DG ISPR for his success.#PakArmedForcesZindabad#PakistanZindabad— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 16, 2020
خیال رہے میجرجنرل بابرافتخار اہم عہدوں پرفرائض سر انجام دے چکے ہیں ، انھوں نے شمالی وزیر ستان میں بھی فرائض انجام دیے ہیں، میجرجنرل بابرافتخار نے1990میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا، وہ کمانڈاینڈاسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویٹ ہیں۔
نئی ذمہ داری سےقبل میجرجنرل بابرافتخارآرمڈڈویژن کی کمانڈ کر رہے تھے جبکہ وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں فرائض انجام دےچکے ہیں۔
یاد رہے دسمبر 2016 میں میجر جنرل آصف غفور کو جنرل عاصم باجوہ کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کیا گیا تھا۔