اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کرونا کی دوسری لہر کے پیش نظر حکومت کے بڑے فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں کروناوائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر صوبائی حکومت نے بڑے فیصلے کرلیے تاکہ مہلک وبا کے پھیلاؤ کو زیادہ سے زیادہ روکا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور میں ایکسپوسینٹر سمیت ڈویژن کی سطح پر تمام فیلڈ اسپتال فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ لاہور میں کرونا کی شرح ایک ہفتے میں 7سے 10فیصد تک پہنچ گئی۔

حکومت نے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان انتظامیہ کو فیلڈ اسپتال فعال کرنے کی ہدایات کردیں۔

کرونا مریضوں کے لیے وینٹ لیٹر اور آکسیجن بستر دوبارہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے سے کرونا ایس او پیز پر موثر عمل کے لیے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 58 افراد جاں بحق

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ خزانہ کو فیلڈاسپتالوں کے لیے فنڈ مختص کرنے کی ہدایات کردی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں خطرناک اضافہ ہو گیا ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 58 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 308 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 499 ہو گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں