تازہ ترین

اہم خلیجی ملک نے کرونا سے متعلق نئی گائیڈ لائن جاری کردی

مسقط: عمان کی حکومت نے سلطنت میں آنے والے مسافروں سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ عمان آنے والے مسافروں کو عمان آمد سے چھیانوے گھنٹے قبل کی گئی منفی کووڈ پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی، ٹیسٹ رپورٹ ٹیسٹ تصدیق شدہ میڈیکل اسپتال کی ہو۔

ایسا شخص جو  کرونا سے صحت یاب ہوچکا ہے اسے عمان میں داخلے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ اس نے اپنا قرنطینہ دورانیہ مکمل کرلیا ہے اور اس کے لئے اسے ثبوت بھی فراہم کرنا ہوگا۔

سی اے اے حکام کے مطابق قرنطینہ کے ایام میں سات دن کی ترمیم کی جاسکتی ہے، وہ بھی اس صورت میں جب مسافر کے منفی کووڈ ٹیسٹ کو آٹھ روز گرزچکے ہوں، اگر وہ عمان کی سرزمین پر کووڈ ٹیسٹ نہیں کرانا چاہتا تو اسے مزید چودہ دن قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا عمان میں ایک اور لاک ڈاؤن ہونے جا رہا ہے؟

پندرہ سال اور اس سے کم عمر بچے کووڈ ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہونگے تاہم انہیں کلائی پر ٹریکنگ کٹ لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ عمان ایئرلائنز اپنے مسافروں کو کرونا وائرس سے متعلق اعزازی سہولیات فراہم کررہی ہے جس کے تحت مسافروں کو کوویڈ19کے ٹیسٹ علاج یا قرنطینہ کی سہولت مفت فراہم کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ مان ایئرپورٹس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے کرونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -