جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5 ماہ کے دوران کتنی کمی آئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کے 5 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، رواں مالی سال کے 5 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 1.25 فیصد گرگئی، سالانہ بنیادوں پر نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.81 فیصد کی کمی آئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ اکتوبر کی نسبت نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی تا نومبر فرنیچر کے شعبے کی پیداوار 59.14 فیصد کم ہوئی۔

- Advertisement -

مشینری اور دیگر آلات کی صنعتی پیداوار میں 43.09 فیصد کمی ہوئی، الیکڑیکل ایکوپمنٹ کی پیداوار میں 19.64 فیصد کمی دیکھی گئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ آئرن اور اسٹیل مصنوعات میں 12.19، فٹ بال کی پیداوار میں 8.60 فیصد کمی آئی، 5 ماہ میں تمباکو 30.85 فیصد، ٹیکسائل صنعتوں کی پیداوار میں 2.28 فیصد بڑھی، جولائی تا نومبر آٹو موبیل شعبے کی پیداوار 50.70 فیصد بڑھی۔

مشروبات کی صنعتی پیداوار 1.37 فیصد اور فوڈ کے شعبے کی پیداوار 1.72 فیصد بڑھی، ٹرانسپورٹ کے آلات کے شعبے کی پیداوار 27.37 فیصد بڑھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں