امریکا میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کے لیے پاکستانی کرکٹرز سے بھی رابطے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکا میں 13 سے 30 جولائی تک کھیلی جانے والی میجر لیگ کرکٹ کے لیے پاکستان کے 4 سے زائد کرکٹرز سے رابطے ہوئے ہیں، لیگ کے لیے ٹاپ کرکٹرز سے معاہدے ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پی سی بی نے ایم سی ایل انتظامیہ سے کہا کہ وہ لیگ میں ہر کھلاڑی کی شمولیت کے لیے 25,000 ڈالر ادا کرے۔
ایم سی ایل انتظامیہ نے حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے اس ضرورت پر غور کرنے کے لیے کچھ وقت کی درخواست کی۔
ادھر انگلینڈکے بیٹر جیسن روئے امریکی لیگ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے پر تیار ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس نائٹ رائیڈر نے جیسن روئےکو 2 سال کے معاہدے کی آفر کی ہے، جیسن روئے جلد امریکی لیگ کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔