جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

سانحہ مدین میں ملوث افراد کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

سوات : سانحہ مدین میں پولیس نے ویڈیوز کی مدد سے باقاعدہ گرفتاریاں شروع کردیں اور ایک محلے سے دو بھائیوں سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ مدین میں ملوث افراد کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ، پولیس نے ویڈیوز کی مدد سے باقاعدہ گرفتاریاں شروع کردیں۔

ایک محلے سے دو بھائیوں سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے آج رات مزید گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔

- Advertisement -

گذشتہ روز سانحہ مدین جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں دو بھائیوں سمیت ستائیس افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے گرفتارشدگان کو تفتیش کیلئے ںامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا اور مزید ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یاد رہے20 جون کو مدین میں مشتعل مظاہرین نے پولیس اسٹیشن اور ڈی ایس پی کے دفتر پرحملہ کرکے آگ لگا دی تھی اور مبینہ توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ملزم کو تھانے سے نکال کر تشدد کرنے کے اسے جلا ڈالا تھا، جس کے بعد مقدمہ میں دوہزار افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

بعد ازاں تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی تشکیل دے دی گئی، جےآئی ٹی ایس پی انویسٹی گیشن بادشاہ حضرت کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا جےآئی ٹی میں پولیس کے تفتیشی افسران، اسپیشل برانچ اورسی ٹی ڈی کے ماہرین کوشامل کیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ، آئی بی اورآئی ٹی کے ماہرین بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں