جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ڈینگی کی روک تھام کیلیے وزیراعلیٰ پنجاب کے بڑے احکامات

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے وبائی امراض کی بروقت روک تھام کیلئےسینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کے قیام کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ میں ڈینگی مریضوں کی تعدادمیں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

پرویز الٰہی نے مریضوں کی تعداد میں اضافے اور مرض کی روک تھام کیلئےبروقت اقدامات نہ کرنے پر اظہارِ برہمی کیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے وبائی امراض کی بروقت روک تھام کیلئےسینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کے قیام کی منظوری دی، پنجاب حکومت سینٹرآف ڈیزیز کنٹرول کےقیام کیلئےایکٹ کوپنجاب اسمبلی سےمنظور کرائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب غیرمعمولی بارشوں کی پیشگوئی تھی تو انسدادڈینگی کیلئے پیشگی اقدامات کیوں نہ اٹھائے گئے صورتحال کا بروقت ادارک کرکےہنگامی طورپر حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے تھی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے صوبہ بھرخصوصاً ہائی رسک اضلاع میں جنگی بنیادوں پر انسداد ڈینگی کےاقدامات کا حکم دیا۔ پرویز الٰہی نےانسداد ڈینگی کیلئے رکھے گئےعارضی اسٹاف کومستقل کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔ انسداد ڈینگی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر فوگنگ مشینیں خریدنےکاحکم دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں