جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

عرفان مہر قتل کیس میں بڑی پیش رفت، اہم گرفتاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

شکارپور: سندھ بار کونسل کےسیکریٹری عرفان مہر قتل کیس میں سی ٹی ڈی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

پولیس کے مطابق سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہر کے قتل کیس میں سی ٹی ڈی نے شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین میں کارروائی کی، اس دوران تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں مقتول عرفان مہر کا سالہ بھی شامل ہے، گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرتے ہوئے ان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام نے ان گرفتاریوں کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار افراد سے تحقیق کی روشنی میں کیس کو آگے بڑھایا جائے گا۔

یاد رہے یکم دسمبر کی صبح کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کی تھی ، جس کے نتیجے میں کار سوار سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان مہر جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹارگٹ کلرز نے وکیل عرفان مہر کو کیسے قتل کیا ؟ تفتیشی حکام کے اہم انکشافات

پولیس کا کہنا تھا کہ سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہرکوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، عرفان مہربچوں کواسکول چھوڑنے جارہے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عرفان مہر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کے احکامات دئیے تھے، اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے وکیل عرفان مہر کے قاتل ہر صورت چاہیں‘۔

دوسری جانب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سیکرٹری سندھ بارکونسل عرفان مہر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں