اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیراعظم پاکستان کے بلین ٹری منصوبے میں بڑی پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور : ڈی ایف او نے وزیراعظم پاکستان کے بلین ٹری وژن کے تحت لال سوہانرا کے چولستانی ایریا میں 1500 ایکٹر پر پلانٹیشن کا منصوبہ بنالیا۔

ڈویژنل فوریسٹ آفس کی جانب سے بہاولپور کے چولستانی علاقے میں بڑے پیمانے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کے تحت پلانٹیشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ڈی ایف او حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ابتدائی اور آزمائشی 10 ایکڑ پر مختلف اقسام کے کیکر، بیری، جنڈ اور دیگر اقسام بیج پھینکے گئے۔

ڈی ایف او کا کہنا ہے کہ چولستان میں پانی کم ہونے پر درختوں کی نشوونما کم اور بنا پانی کے بھی ہوسکتی ہے، اگر 10 ایکٹر پر تجربہ کامیاب ہوگیا تو مزید 1500 ایکٹر پر کاشت کی جائے گی۔

ڈی ایف او اعجاز تبسم نے کہا کہ 1500 ایکڑ میں درختوں کے ساتھ چارے کی کاشت بھی کی جائے گی، جس سے 1500 ایکڑ میں ہرن، نیل گائے ، چنکارہ کی معدوم نسل کی افزائش بھی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں