پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

مسجد الحرام کے اطراف بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے اہم فیصلہ کیا ہے اور مسجد الحرام کے اطراف میں تمباکو کی مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی کا کہنا ہے مسجد الحرام کے اطراف میں تمباکو مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔

اس پابندی کے بعد شہر مقدس کے مرکزی علاقے کی کسی بھی دکان یا سپر اسٹورز پر تمباکو یا اس سے بنی مصنوعات فروخت نہیں کی جا سکیں گی۔

- Advertisement -

بلدیہ کی جانب سے مرکز علاقے میں کسی دکان کو تمباکو مصنوعات فروخت کرنے کا کوئی پرمٹ جاری نہیں کیا گیا۔

تاہم شہر مکہ کے مرکزی علاقے کی حدود سے باہر دیگر محلوں میں تمباکو مصنوعات کی فروخت کے لیے میونسپلٹی نے کچھ ضوابط طے کیے ہیں۔

اس کے مطابق 100 مربع میٹر سے کم رقبے والی دکان پر سگریٹ وغیرہ فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 100 مربع میٹر سے زائد رقبے والی دکانوں یا سپر اسٹورز کو بھی تمباکو مصنوعات یا سگریٹ فروخت کرنے کے لیے ایک مقام مخصوص کرنا ہوگا تاہم وہ مقام نمایاں نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ مذکورہ دکانوں یا سپر اسٹورز کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات کو واضح طور پر درج کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں