منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

افغانستان سے متعلق امریکا اور قطر میں بڑا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان میں امریکی سفارتی نمائندگی کے لیے امریکا کا قطر سے معاہدہ طے پا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انخلا کے بعد افغانستان میں امریکی سفارتی مشن کی بندش سے پیداشدہ ‏سفارتی خلا کو پُر کرنے کے لیے امریکا اور قطر نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دوحا کابل میں سفارتی سطح پر ‏امریکی مفادات کی دیکھ بھال کرے گا۔

اس سلسلے میں امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن اور قطری ہم منصب نے واشنگٹن میں معاہدے پر دستخط کر ‏دیے ہیں۔

- Advertisement -

انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ قطر افغانستان میں امریکی سفارتی نمائندےکے طور پر کام کرےگا قطر کابل میں ‏امریکی شہریوں کی مددکرےگا۔

انہوں نے کہا کہ کابل میں قطری سفارتخانے کے اندر امریکی سفارتی مفادات کا ایک شعبہ قائم کیا جائے گا جس ‏سے واشنگٹن کی سفارتی نمائندگی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ امریکا سمیت بڑی عالمی طاقتوں نے اب تک افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ‏جس کی وجہ سے کابل کی دیگر ممالک سے سفارتکاری تعطل کا شکار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں