پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

اسرائیل کی کتنے فیصد آبادی نے جنگ بندی معاہدے کی حمایت کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی چینل 12 کے کروائے گئے سروے میں، 54 فیصد شرکاء نے لبنان پر حملوں کو روکنے کے لیے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی حمایت کردی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی مخالفت کرنے والوں کی شرح 24 فیصد رہی۔

سروے میں شریک ہونے والے 79 فیصد افراد نے 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی حمایت کردی جبکہ 8 فیصد نے کمیشن کی تشکیل کی مخالفت کی ہے۔

- Advertisement -

اسرائیلی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں سوال کے جواب میں 64 فیصد شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ نیتن یاہو کی حکومت کے موجودہ ملک چلانے کے طریقے پر اعتماد نہیں کرتے جبکہ 30 فیصد شرکا کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم اور فوج کے درمیان دراڑیں پڑنے لگی ہیں اور نیتن یاہو نے اپنی ہی فوج سے لڑنا شروع کر دیا ہے۔

غاصب صہیونی ریاست کی غزہ پٹی پر مسلسل جنگ 14 ماہ سے جاری ہے جبکہ لبنان میں بھی اس نے ایک ماہ قبل نیا محاذ جنگ کھول دیا ہے اس کے علاوہ ایران پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔

اس چومکھی لڑائی کے دوران یہ خبر آئی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی فوج کے درمیان دراڑیں پڑنے لگی ہیں اور انہوں نے اپنی ہی فوج سے لڑنا شروع کر دیا ہے۔

نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اہم معلومات تک ان کی رسائی کو روکا۔

تل ابیب میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم گزشتہ دنوں وزیر دفاع گیلنٹ کو برطرف کر دیا تھا جب کہ اپنی رہائشگاہ پر دو بار حملوں کے بعد وہ سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کو بھی برطرف کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں