جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عوام کی اکثریت نے عمران حکومت کے خاتمے کو ‘ناجائز’ قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر آئی آر آئی ایس نے سروے کیا جس میں عوام کی اکثریت سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کو ناجائز قرار دیدیا۔

آئی آر آئی ایس سروے نے پاکستان کے مختلف شہروں میں ملک کی موجودہ صورتحال پر عوامی سروے کیا جس کے نتائج کے مطابق عوام کی اکثریت سابق وزیراعظم کی حامی ہے۔ انہوں نے عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کا عمل ناجائز قرار دے دیا ہے اور عمران خان ہی ملک کومسائل سےنکال سکتے ہیں۔

آئی آر آئی ایس سروے میں عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سوال پر 64 فیصد عوام نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کسی صورت جائز نہیں، 33 فیصد نے تحریک عدم اعتماد کو درست قرار دیا جبکہ 3 فیصد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔

- Advertisement -

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی میں کلیدی کردار کس کا تھا؟ سروے میں اس سوال کے جواب میں 40 فیصد نے اپوزیشن پارٹیوں کے ذاتی مفادات کو بڑی وجہ قرار دیا، 39 فیصد نے بیرونی سازش کو اس کی اہم وجہ قرار دیا جب کہ 21 فیصد کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔

ملک کی اکثریت 57 فیصد عوام نے سروے میں عمران خان کے ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ بیانیے کی حامی نکلی اور 52 فیصد عوام نے پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں کو درست فیصلہ قرار دیا۔

سروے میں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے سوال پر 74 فیصد عوام نے کیسز کے باوجود شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی مخالفت کی۔

سروے میں آئی آر آئی ایس کے سروے میں نئے انتخابات کے حوالے سے 50 فیصد عوام نے فوری انتخابات کی حمایت کی، 44 فیصد کی رائے تھی کہ عمران خان کے جلسوں سے فوری الیکشن کا دباؤ بڑھے گا۔ 74 فیصد عوام نے فوری انتخابات کی صورت میں پی ٹی آئی کی کامیابی اور آئندہ حکومت بنانے کا دعویٰ کیا۔

سروے میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی سوال کیا جس میں 50 فیصد شہریوں کی رائے تھی کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے ن لیگ کی مقبولیت کم ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں