اتوار, اکتوبر 13, 2024
اشتہار

مجنوں بھائی کی ’شاہکار‘ پینٹنگ کی بھول بھلیاں 3 میں انٹری

اشتہار

حیرت انگیز

بھول بھلیاں 3 کا ٹریلر اس وقت مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کیوں کہ فلم میں مجنوں بھائی کی مشہور پینٹگ کو بھی دکھایا گیا ہے۔

کارتک آریان کی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جسے مداحوں نے بہت پسند کیا ہے تاہم جو بات انھیں کافی پسند آئی وہ اس میں فلم ’ویلکم‘ کے مجنوں بھائی کی بنائی گئی پینٹنگ کی انٹری تھی، فلم کے ٹریلر سے مداح کافی محظوظ ہورہے ہیں۔

’بھول بھلیاں 3‘ میں روح بابا کا کردار ادا کرنے والے اداکار کارتک آریان کے فراڈ کردار کو عوام کو بیوقوف بناتے ہوئے ان سے ان کی قیمتی چیزوں کو منحوس کہہ کر پھینکنے کو کہا جاتا ہے

- Advertisement -

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ فلم کے مرکزی کردار کی باتوں میں آکر کم عقل شہری وہ چیزیں اتار کر روح بابا کے ہی حوالے کردیتے ہیں کہ آپ ہی اس منحوس چیز کو کہیں پھینک دیں۔

ایک سین میں یہ منظر دکھایا گیا ہے کہ کارتک آریان بطور روح بابا ایک دکان میں موجود مختلف پینٹنگز کو دیکھ رہے ہیں، ان خوبصورت پینٹنگز کے درمیان میں ’مجنوں بھائی کی شاہکار پینٹنگ‘ کو بغور دیکھتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’یہ شراپت ہے‘۔

فلم میں مجنوں بھائی کی پینٹنگ کے کیمیو پر مداح کافی خوش اور فلم دیکھنے کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ویلکم میں مجنوں بھائی کی پینٹنگ کو کافی شہرت ملی تھی جو آج بھی مداحوں میں بطور میم بے حد مقبول ہے پینٹنگ میں ایک نارنجی رنگ کے گدھے کو پیلے رنگ کے گھوڑے پر سوار دیکھا جا سکتا ہے جو کہ ایک دلچسپ کانسپٹ تھا

واضح رہے کہ فلم بھول بھلیاں 3 میں اس بار اکشے کمار کے بجائے اداکار کارتک آریان مرکزی کردار میں موجود ہیں اور ان کے مدمقابل ’ترپتی دیمری‘ نظر آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں