ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

گھر میں صابن بنائیں چہرے کی خوبصورتی بڑھائیں

اشتہار

حیرت انگیز

اب ایسا صابن گھر میں آسانی سے تیار کیا جاسکتا ہے کہ جس کے استعمال سے آپ اپنے چہرے کی دلکشی میں کافی حد تک اضافہ کرسکتے ہیں۔

کیمیکل والی مصنوعات کو چھوڑیں اور ان قدرتی اجزا کا استعمال کرکے خود گھر میں صابن تیار کریں۔ اس سے نہ صرف آپ کی جلد کافی اچھی رہے گی بلکہ آپ کی چہرے کی چمک بھی بڑھ جائے گی۔

آپ نیم کے پتوں اور ایلوویرا (گھیکوار) سے صابن تیار کرسکے ہیں جو آپ کی جلد کے لیے بہترین ہے۔ صابن بنانے کا طریقہ ذیل میں بیان کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

سب سے پہلے حسب ضرورت نیم کے تازہ پتے لیں اور ان پتوں کو اچھی طرح پانی سے دھو کر رکھ لیں۔ اس کے بعد ایلوویرا کے تین تازے پتے لیں اور اس کا گُودا/ جیل نکالیں۔

اب ان دونوں چیزوں کے ساتھ ایک چمچ ہلدی پاؤڈر گرینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں۔ اس کے بعد آپ نے 250 گرام صابن کا بیس لینا ہے (جو باآسانی بازار میں دستیاب ہوتا ہے) اس کے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈبل بوائلر میں پگھلا لیں۔

ان چیزوں کو براہ راست دیگچی میں ڈال کر چولہے پر بالکل نہیں رکھنا ہے بلکہ، ایک دیگچی میں پانی اچھی طرح گرم ہونے پر دوسری چھوٹی دیگچی میں صابن کو ڈال کر پگھلانا پے۔

صابن بیس پگھل جائے تو اسے ہانڈی سے نکال لیں اور اس میں نیم ایلوویرا کا پیسٹ شامل کر کے اچھی طرح ملا لیں۔ آپ اس پیسٹ میں دو وٹامن ای کے کیپسول بھی ڈال سکتے/سکتی ہیں۔

اس کے بعد جو بھی سانچہ آپ کے پاس ہو یا جس شکل کی ٹکیا آپ چاہتے ہیں اس کے سانچے میں ہلکی سی ویزلین لگا کر یہ مکسچر ڈال دیں اور ایک گھنٹے کے لیے فریج میں جمنے کیلئے رکھ دیں۔

جب فریج میں مذکورہ پیسٹ اچھی طرح جم کر صابن کی شکل اختیار کرلیں تو آپ اسے نکال کر استعمال کرسکتے ہیں۔ اس سے آپ کا چہرہ دلکش و تروتازہ ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں