پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

پاکستانی آرٹسٹ نے ’حلیمہ سلطان‘ کا روپ دھار لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حلیمہ سلطان (اسرا بیلگیچ) کا روپ دھار لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حلیمہ سلطان کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

شعیب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ناصرف حلیمہ سلطان کے جیسا میک اپ کیا ہوا ہے بلکہ ان کا لباس اور جیولری بھی ترک اداکارہ کے کردار سے ملتی جلتی ہے۔

- Advertisement -

میک اپ آرٹسٹ نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’حلیمہ سلطان ایک ایسا متاثر کن کردار ہے جو نرم مزاج، خوبصورت، ہمدرد، جذباتی اور عقلمند ہونے کے ساتھ ہی آزاد نظم و ضبط کی مالک بھی ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’آج میں اُسی متاثر کن شخصیت کو اپنے مخصوص انداز میں خراج تحسین پیش کررہا ہوں۔‘ شعیب خان نے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ کو بھی ٹیگ کیا۔

یاد رہے کہ شعیب خان اکثر خود کو مشہور خواتین کے روپ اپناتے ہیں، وہ خود کو بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون، انجلینا جولی سمیت مختلف کرداروں میں ڈھال چکے ہیں لیکن ان کے میڈم نورجہاں کے روپ کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں