اشتہار

میک اپ کا استعمال : خواتین کیلئے خوفناک خبر

اشتہار

حیرت انگیز

خوبصورت نظر آنا اور اسے برقرار رکھنا ہر عورت کا بنیادی حق اور خواہش ہے، جس کیلئے خواتین میک اپ کا استعمال لازمی کرتی ہیں۔

آج کل مارکیٹ میں مختلف قسم کا میک اپ کا سامان بھرا پڑا ہے اور آئے دن نت نئے برانڈز متعارف کروائے جارہے ہیں۔ لوشن، فاؤنڈیشن، کریم، پاؤڈر، لپ اسٹک کے علاوہ طرح طرح کی اشیاء کی تشہیر کی جاتی ہے۔

ان میں سے بیشتر اشیاء سستی اور غیر معیاری ہوتی ہیں جن کے استعمال سے خواتین میں مختلف جلدی بیماریاں جنم لیتی ہیں اور وہ ایک نئی مصیبت میں پڑ جاتی ہیں۔

- Advertisement -

ماہرین صحت کے مطابق بعض کاسمیٹکس کے اجزاء میں اسٹیرائڈز استعمال ہو رہے ہیں جوکہ وقتی طور پر تو جلد کو بہتر بنادیتے ہیں لیکن یہ جلد کے لئے انتہائی مضر ہیں اور ان کے مسلسل استعمال سے لاعلاج جِلدی امراض جنم لیتے ہیں۔

لہٰذا خواتین کو چاہیے کہ سستی کاسمیٹکس کے لالچ میں بیماریوں کو اپنے گھر نہ لائیں، خوبصورت نظر آنے کے چکر میں بیماریاں نہ پالیں، میک اپ کا سستا اور غیر معیاری سامان کینسر جیسی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض جلد ڈاکٹر کاشف احمد ملک نے کہا کہ میک اپ کیلئے خاص طور پر ایسی کوئی چیز ن ہ خریدیں جس پر ان کے اجزا نہ لکھے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جھائیوں سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ خواتین سن بلاک لازمی لگائیں لیکن وہ کسی اچھی اور معیاری کمپنی کا ہو، سن بلاک لگانے کے بعد ہی میک اپ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں