جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

اچھے اور معیاری میک اپ کی کیا پہچان ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

عام طور پر مارکیٹوں میں میک اپ کا ملنے والا سامان زائد المیعاد ہوتا ہے چاہے کسی بھی برانڈ کا ہو وہ خواتین کی جلد کیلیے انتہائی مہلک ثابت ہوتا ہے۔

بازاروں میں لوشن، فاؤنڈیشن، کریم، پاؤڈر، لپ اسٹک کے علاوہ طرح طرح کی اشیاء کی تشہیر کی جاتی ہے،ان میں سے بیشتر اشیاء سستی اور غیر معیاری ہوتی ہیں جن کے استعمال سے خواتین میں مختلف جلدی بیماریاں جنم لیتی ہیں اور وہ ایک نئی مصیبت میں پڑ جاتی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں میک اپ آرٹسٹ سارہ نصرت نے میک اپ کے معیار سے متعلق خواتین کو مفید مشورے دیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ سستا میک اپ خراب ہو یا مہنگا والا اچھا ہو، اس کا دارومدار اس میں شامل کیے گئے اجزاء پر ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میک اپ سستا ہو یا مہنگا اسے خریدنے سے پہلے اس کے اجزاء سے متعلق معلومات لیں اس کی کوالٹی چیک کریں اور ایسی کوئی چیز نہ خریدیں جس پر اس کے اجزاء نہ لکھے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بعض کاسمیٹکس کے اجزاء میں اسٹیرائڈز استعمال ہو رہے ہیں جو کہ وقتی طور پر تو جلد کو بہتر بنادیتے ہیں لیکن یہ جلد کے لئے انتہائی مضر ہیں اور ان کے مسلسل استعمال سے خطرناک جِلدی امراض جنم لیتے ہیں۔

لہٰذا خواتین کو چاہیے کہ سستی کاسمیٹکس کے لالچ میں بیماریوں کو اپنے گھر نہ لائیں، خوبصورت نظر آنے کے چکر میں بیماریاں نہ پالیں، میک اپ کا سستا اور غیر معیاری سامان کینسر جیسی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں