لندن: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم لندن میں زیرعلاج ہیں جہاں وہ کینسر کے مرض کے خلاف زندگی اورموت کی جنگ لڑرہے ہیں، ان کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق امین فہیم کو کینسرکے مزیدبہترعلاج کے لئے لندن سے بوسٹن منتقل ہوناتھالیکن حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ایساممکن نہ ہوسکا۔
خیال رہے کہ کینسرکی وجہ سے امین فہیم کی صحت بہت خراب ہوچکی ہے اوربال بھی تیزی سے جھڑگئے ہیں۔ تازہ ترین تصویرمیں یہ دیکھاجاسکتاہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئررہنما خرابی صحت کی وجہ سے پہچانے بھی نہیں جارہے۔
مخدوم امین فہیم سروری جماعت نامی مذہبی تنظیم کے روحانی پیشوا بھی ہیں جس کے سندھ 1 لاکھ کے لگ بھگ مرید ہیں، امین فہیم 1970 سے پاکستانکے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور 1973 کے آئین پر دستخط کرنے والے ارکانِ اسمبلی میں سے ایک ہیں۔
یادرہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں اینٹی کرپشن عدالت نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایک ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے مقدمے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ مخدوم امین فہیم کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔
Please do not forget that Mr.Amin Fahim is on death bed with cancer.He is being served with arrest warrants.i pray for his recovery
— Senator Rehman Malik (@SenRehmanMalik) August 28, 2015
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءرحمان ملک نے بھی ان کی طبعیت کی ناسازی کے حوالے سے ٹویٹر پیغام شیئر کیا ہے۔
Just found this pic of Respected Makhdoom Amin Fahim. In the last stage of cancer, as his health deteriorates. pic.twitter.com/nOhE1UebFi
— Fatah (@fatah_pak) August 28, 2015
All our Prayers are with Makhdoom Amin Fahim and his family. #PPP https://t.co/FXJOnq9Yph
— farahnaz ispahani (@fispahani) August 25, 2015
MAKHDOOM AMIN FAHIM pic.twitter.com/NNKCLxZm8g
— Faisal Ahmed Behan (@behan_faisal) August 19, 2015